آج تحریک انصاف لاہور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف جس نے گزشتہ ہفتے کراچی میں اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا تھا آج لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بار پھر اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔لاکھوں کی تعداد میں افراد کی شمہولیت کی توقع

141933
آج تحریک انصاف لاہور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف جس نے گزشتہ ہفتے کراچی میں اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا تھا آج لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بار پھر اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
عمران خان کی قیادت میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے لوگوں کا ریلہ مینار پاکستان کی جانب بڑھتا جا رہا ہے۔ اس جلسے میں حصہ لینے کے لیے خواتین ، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں تحریک انصاف کے پرچم اٹھائے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا ہے۔ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں ، پچیس فٹ اونچا اور ایک سو بیس فٹ طویل ، تیس فٹ چوڑا سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔ جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے پیش نظر سٹیج کے پیچھے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے گئے ہیں ۔ لائٹنگ اور میوزک سسٹم کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
جلسہ میں سیکورٹی کے لیے انتظامات ایک نجی کمپنی کے حوالے کر دئیے ہیں۔ایک سو اہلکار سٹیج کو سکیورٹی فراہم کریں گے ، پولیس نے بھی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، لاہور میں پانچ ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کے لیے تین سو سے زائد وارڈنز سڑکوں پر موجود ہوں گے۔
یہ جلسہ عمران خان اور تحریک انصاف کے لیے بڑی اہمیت ا حامل ہے کیونکہ اس جلسے ہی کے نتیجے میں عمران خان اسلام آباد میں جارے اپنے دھرنے کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں