پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب، آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں گذشتہ چار دن سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 400 سے زیادہ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ۔

117349

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ سیالکوٹ میں سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے سمبٹریال پہنچ گئے ہیں۔وزیرِ اعظم کو سیالکوٹ میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وہ سیالکوٹ اور نارروال میں ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے بھی سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے صوبے میں ہنگامی حالت نافد کر دی ہے اور متعلقہ محکموں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، حافظ آباد میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے 80 دیہات ڈوب گئے ۔ بہلوال میں بھی 215 گاؤں زیر آب آ گئے ہیں ۔ سیلاب سے متعدد شہروں میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی چاول اور گنے کی فصلیں تباہ ہوگئی اور سیکڑوں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں ۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور ارد گرد کے علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں