امریکہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے: امریکہ

ہم نے PTI اور PAT کو مسئلے کو حل کرنے کے لئے تشدد سے پاک طرز عمل اختیار کرنا چاہیے اور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کو اپنے اختلافات کو دُور کرنے کے لئے ڈائیلاگ کا راستہ منتخب کرنا چاہیے: امریکہ

96561
امریکہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے: امریکہ

پاکستان تحریک انصاف کی آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کی انقلاب مارچ اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف بڑھ رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق پاکستان آرمی نے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا چارج سنبھال لیا ہے۔
تاہم پنجاب کے سابقہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزارت داخلہ ابھی تک کنٹرول روم کے اختیار میں ہے۔
جماعت اسلامی کے چئیر مین سراج الحق نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور مسائل کو آپس میں طے کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ مقابلہ بازی جاری رہی تو اس کا مطلب ہے کہ کھیل دونوں فریقوں کے لئے ختم ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "ریڈ زون کی عمارتیں اسٹیٹ کی علامت ہیں اور ان کا تحفظ فوج کی طرف سے کیا جاتا ہے،ان قومی علامتوں کے تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کا تقاضا یہ ہے کہ قوم کے وسیع مفاد کے لئے تحمل، عقلمندی اور بصیرت کے ساتھ بامعنی اور موثر ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو بدھ کی شام تک کا وقت دیا ہے، اگر وزیر اعظم نواز شریف استعفی نہیں دیتے تو ہم پرائم منسٹر ہاوس میں داخل ہو جائیں گے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بغور نظر رکھے ہوئے ہے"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم نے PTI اور PAT کو مسئلے کو حل کرنے کے لئے تشدد سے پاک طرز عمل اختیار کرنا چاہیے اور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کو اپنے اختلافات کو دُور کرنے کے لئے ڈائیلاگ کا راستہ منتخب کرنا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں