پاکستان: فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرم ہیں

غیر مسلح فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا آپریشن ناقابل قبول ہے: نواز شریف

124541
پاکستان: فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرم ہیں

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اسرائیل کے ہاتھوں معصوم بچوں اور عورتوں کی ہلاکت کی مذّمت کی ہے۔
انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے پر تنقید کرتے ہوئے اسرائیل کو جنگی جرائم کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز اپنے شائع کردہ بیان میں کہا ہے کہ "غیر مسلح فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا آپریشن ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں معصوم بچوں اور عورتوں کی ہلاکتیں جنگی جُرم کے مساوی ہیں اور بین الاقوامی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے"۔
نواز شریف نے کہا کہ "پاکستان ایک آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے "۔
پاکستان واحد جوہری مسلم ملک ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ غزہ سے راکٹ فائر کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے چار دن کے فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں 75 کے قریب فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں