پاکستان، ضرب عضب آپریشن جاری

اطلاع کے مطابق میرعلی کے قریب کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عمرسمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 19نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

110349
پاکستان، ضرب عضب آپریشن جاری

ضرب عضب آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق میرعلی کے قریب کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عمرسمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 19نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ فورسز نے پیچھا کرتے ہوئے فرارہونیوالے تین شدت پسندوں کو دریائے سندھ کے کنارے سے پکڑلیا جبکہ القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر بھی گرفتارکرلیاگیا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ میرعلی کے قریب جیٹ طیاروں ، توپخانے ، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے بھی کارروائی کی گئی جس دوران شدت پسندوں کے چھ ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ دریائے سندھ کے راستے بھاگنے کی کوشش کرنیوالے تین شدت پسندوں کو میانوالی کے قریب سے گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے مزید شدت پسندوں کے ہتھیار پھینکنے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں میں خورا ک کی تقسیم جاری ہے اورانہیں ہرممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں