سرتاج عزیز کا دورہ بھارت

75406
سرتاج عزیز کا دورہ بھارت

وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اسلام آباد وزارت خارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا دونوں ممالک کے مفاہمت کی راہ پر چلنے پر اتفاق رائے ہے ۔ دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ اعلان لاہور، کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کی بات کرتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے جسے دونوں ملکوں کو ہی حل کرنا ہوگا ۔ پاک ، بھارت خارجہ سیکرٹری جلد ملاقات کریں گے ، بھارتی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں امن کی خواہاں ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا بھارت کو بتا دیا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔سرتاج عزیز کا کہنا ہے نواز مودی ملاقات میں پاکستان کو چارج شیٹ پکڑانے کی بات درست نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں