یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،62 افراد ہلاک متعدد لا پتہ

شبوہ کے قصبے رادوم کے منتظم ہادی حرمہ  نے  بتایا ہے کہ  کشتی پر سوار 250 غیر ملکی  تارکین وطن  کا تعلق ایتھیوپیا سے تھا  جن میں سے اکثر  رادوم کے ساحل سے محض ایک نائٹیکل میل  دور سمندر میں گر گئے

2151454
یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،62 افراد ہلاک متعدد لا پتہ

یمن کے صوبے شبوہ کے قریب  ایک کشتی  الٹ گئی جس پر سوار  38 افریقی غیر قانونی  تارکین وطن  ہلاک  ہو گئے جبکہ 62 کو بچا لیا گیا ہے۔

شبوہ کے قصبے رادوم کے منتظم ہادی حرمہ  نے  بتایا ہے کہ  کشتی پر سوار 250 غیر ملکی  تارکین وطن  کا تعلق ایتھیوپیا سے تھا  جن میں سے اکثر  رادوم کے ساحل سے محض ایک نائٹیکل میل  دور سمندر میں گر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  سمندر میں گرنے والے افراد میں سے 26 خواتین اور 12 مردوں سمیت 38 تارکین وطن  ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

 حارمہ نے بتایا کہ کشتی پر سوار 62 تارکین وطن کو ماہی گیروں اور  عام شہریوں نے بچا لیا ہے جبکہ لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں