جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا

خیال ہے کہ اس  ڈرون  کو حزب اللہ نے نشانہ بنایا ہے  البتہ اس کی جانب سے تاحال کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا  مگر اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے

2151218
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کا ایک ہرمس -900 قسم کا ڈرون  مار گرایا گیا ہے۔

 لبنانی میڈیا کے مطابق، ملکی فضائی حدود  کی خلاف ورزی کرنے پر اس اسرائیلی ڈرون کو  جنوبی علاقے ریحان میں مار گرایا گیا ۔

 خیال ہے کہ اس  ڈرون  کو حزب اللہ نے نشانہ بنایا ہے  البتہ اس کی جانب سے تاحال کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا  مگر اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

 اس سے قبل بھی حزب اللہ نے خشکی سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے اسرائیل کے متعدد ڈرونز تباہ کیے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں