بلنکن اسرائیل پہنچ گئے،حزب اختلاف لیڈروں سے ملاقات

دی ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق، مشرق وسطی کے دورے کے تحت  مصر سے اسرائیل پہنچنے والے بلنکن  نے ان لیڈروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن  کے دوران گانٹز نے اسیروں کی رہائی کے لیے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبا دلہ خیال کیا

2151534
بلنکن اسرائیل پہنچ گئے،حزب اختلاف لیڈروں سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن نے  تل ابییب میں قومی اتحاد پارٹی کے لیڈر بینی گانٹز اور سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کے لیڈر یائر لاپید سے ملاقات کی ہے۔

 دی ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق، مشرق وسطی کے دورے کے تحت  مصر سے اسرائیل پہنچنے والے بلنکن  نے ان لیڈروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن  کے دوران گانٹز نے اسیروں کی رہائی کے لیے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبا دلہ خیال کیا ۔

 اس کے علاوہ بھی گانٹز نے  بلنکن سے کہا کہ  لبنانی سرحد کے قریب  حزب اللہ  کے ساتھ اگر کشیدگی کم نہ  ہوئی  تو ہم اپنے  شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ضرور کریں گے۔

 حزب اختلاف لیڈر یائر لاپید کے ساتھ ملاقات میں بھی امریکہ پر واضح کیا گیا کہ ہم غزہ میں بند 120 اسرائیلی اسیروں کی بحفاظت گھر واپسی  چاہتےہیں جس کےلیے ایک معاہدہ ضروری ہے ۔

 



متعللقہ خبریں