اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری ،20 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک گھر پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق   ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

2141358
اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری ،20 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک گھر پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق   ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر رات 3 بجے بمباری کی جس سے رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 50 کے قریب افراد کو نکالا گیا جن میں سے 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جب کہ 35 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

غزہ کے الاقصیٰ شہدا اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ پناہ گزین کیمپ نصیرات سے 35 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا ،ان میں سے 20 افراد مرہ حالت میں لائے گئے تھے جب کہ بقیہ شدید زخمی ہیں۔



متعللقہ خبریں