حماس: صدر ایردوان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

صدر ایردوان نے حماس کو قوائے ملیّہ سے مشابہہ قرار دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے: حماس

2129082
حماس: صدر ایردوان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

فلسطین تحریک مزاحمت 'حماس' نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان کے پُر ستائش الفاظ ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں"۔

حماس نے، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  کے قومی اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب کے مختصر مدت بعد، بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں حماس نے کہا ہے کہ "صدر ایردوان نے حماس کو قوائے ملیّہ سے مشابہہ قرار دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے"۔

حماس نے کہا ہے کہ " صدر ایردوان کے جراتمندانہ بیانات اور باوقار موقف  نے برادر ترک عوام کی تاریخی اور اپنے سے مخصوص حیثیت کو  ایک ٹھوس شکل دے دی ہے۔ ہماری عوام، غزّہ کے بارے میں اختیار کردہ موقف، حصولِ آزادی،  فلسطینیوں کی اپنی زمین کی طرف واپسی اور بیت المقدس کے دارالحکومت والے آزاد فلسطین کے قیام  کے ساتھ تعاون کے حوالے سے، صدر ایردوان کے ان بیانات کو بحیثیت ایک جرات مند آواز کے ہمیشہ یاد  رکھے گی۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان نے قومی اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ "1919۔1923 میں ترکیہ کی جدوجہدِ نجات میں جو حیثیت قوائے ملیّہ کی تھی ہمارے نزدیک وہی حیثیت حماس کی ہے اور ہمیں احساس ہے کہ  اس بات کا بدل بھی ہو گا"۔

یاد رہے کہ قوائے ملّیہ 1919 سے 1923 کے دوران  ترکیہ کی ملّی جدوجہدِ نجات میں شامل ملّی فورسز کو کہا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں