یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوئے ہیں، عبدالمالک الحوثی

امریکہ اور برطانیہ نے تقریباً 3 ماہ میں یمن پر سمندری اور فضائی  424 حملے کیے ہیں

2125187
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوئے ہیں، عبدالمالک الحوثی

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ جنوری سے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوئے ہیں۔

حوثیوں کی ملکیت المسیرہ ٹیلی ویژن نے حوثیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی کی تقریر نشر کی۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ اور برطانیہ نے تقریباً 3 ماہ میں یمن پر سمندری اور فضائی  424 حملے کیے ، اس دوران 37 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوئے ۔

حوثی نے بتایا کہ نومبر 2023 سے اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے 90 جہازوں کو بحیرہ احمر، بحیرہ  عرب  اور بحر ہند میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

یمن میں ایران  کےحمایت یافتہ حوثی،  اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے  خلاف رد عمل کے طور پر  31 اکتوبر سے یمن کے  کھلے سمندر  میں اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ ہونے کے جواز میں  تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ اور  بعض پر میزائل اور ڈراونز سے حملے  کر رہے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں