اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے 178 دنوں سے جاری حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

2123756
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 ہزار 916 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے 178 دنوں سے جاری حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔

قدرہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 71 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 102 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

قدرہ  نے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 916 ہو گئی، قدرا نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہزار 494 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان قدرہ نے  کہا کہ  ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھیلاشیں موجود ہیں  لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں