المی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبرئیس کا شفا ہسپتال کی مکمل تباہی پر شدید ردِ عمل

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ  ہسپتالوں کا احترام اور تحفظ  کیا  جانا چاہیے  اور  ہسپتالوں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے

2123465
المی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبرئیس کا شفا ہسپتال کی مکمل تباہی پر شدید ردِ عمل

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبرئیس   نے اسرائیلی فوج کے  غزہ شہر پر  چھا پے  اور شفا ہسپتال کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد انخلاء  پر اپنے شدید   ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی محاصرے کے بعد کھنڈرات میں پڑے ہسپتال کی تصویر شیئر کی ہے ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ  ہسپتالوں کا احترام اور تحفظ  کیا  جانا چاہیے  اور  ہسپتالوں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کی علی الصبح غزہ شہر کے مغرب میں واقع شفاہ اسپتال پر چھاپہ مارا اور اس کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا جہاں 7 ہزار سے زائد بیمار اور بے گھر فلسطینیوں نے پناہ  لے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حکومت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے شفاہ اسپتال اور اس کے اطراف میں 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید، 900 سے زائد کو حراست میں لیا اور 1050 مکانات کو تباہ کردیا۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 2 ہفتے تک جاری رہنے والے چھاپے میں 200 فلسطینیوں کو ہلاک اور 500 سے زائد کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیلی فوجی شفا ہسپتال کے کیمپس اور اس کے اطراف سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں