حماس: ہمیں غزّہ کی پٹّی میں غیر فلسطینی فورس کی موجودگی نامنظور ہے

ہماری عوام اپنی زمین پر کسی بھی غیر فلسطینی فورس کی موجودگی کو مسترد کرتی ہے: عزت الرشق

2123747
حماس: ہمیں غزّہ کی پٹّی میں غیر فلسطینی فورس کی موجودگی نامنظور ہے

حماس سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ہمیں غزّہ کی پٹّی میں غیر فلسطینی فورس کی موجودگی نامنظور ہے۔

رشق نے حماس کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں ، فائر بندی  ہونے اور انسانی امداد کو داخلے کی اجازت دیئے جانے کی صورت میں، غزّہ میں اقوام متحدہ فورس کی تعیناتی سے متعلق خبروں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ خبریں بے بنیاد ہیں اور نامعلوم حوالوں سے شائع کی گئی ہیں۔ حماس نے غزّہ میں صرف اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی تنظیم 'انروا' اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

رشق نے کہا ہے کہ "اگر فائر بندی کے موضوع پر کوئی سمجھوتہ طے پاتا ہے تو علاقے میں مبّصر عناصر کی نہیں ایسی حکومتوں کی موجودگی کی ضرورت ہے جو سمجھوتے کی ضامن ہوں اور اسرائیل کے اس سمجھوتے پر قائم رہنے کی ضمانت دیتی ہوں۔  ہماری عوام اپنی زمین پر  کسی بھی غیر فلسطینی فورس کی موجودگی کو مسترد کرتی ہے"۔



متعللقہ خبریں