قبل از وقت انتخابات مملکت کے نظام کو مفلوج کر دیں گے، نتن یاہو

نتن یاہو نے پریس کانفرنس میں قبل از وقت انتخابات اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے

2123011
قبل از وقت انتخابات مملکت کے نظام کو مفلوج کر دیں گے، نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  نے دعوی کیا ہے ک ملک بھر میں بڑھے ہوئے حالیہ مظاہروں کے دوران قبل از وقت انتخابات کے مطالبات اسرائیل کو 8 ماہ کے لیے "مفلوج" کر دیں گے اور یہ صورتحال سب سے زیادہ حماس  کو فائدہ پہنچائے  گی۔"

نتن یاہو نے پریس کانفرنس میں قبل از وقت انتخابات اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی گھر واپسی  کو ممکن بنانے پر  ُپرعزم  ہونے کا اظہار کرنے والےنیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ وہ تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ بلواسطہ طور پر  قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے  پر مذاکرات کرنے والی ٹیم اور کابینہ کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے بیان  دیا کہ وہ حماس پر دباؤ اور مذاکرات میں لچک کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور "اگر کوئی کہتا ہے  کہ میں نے اسیروں  کی  واپسی  کے لیے تمام راستوں کی کوشش نہیں کی وہ  غلط اور جھوٹ بولے گا۔ وہ لوگ جو سچ جانتے ہیں اور پھر بھی دہراتے ہیں اپنی من گھڑت باتوں سے  اسیروں  کے اہل خانہ کو غیر ضروری تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ جوں جوں اسرائیل اپنی پوزیشن  میں  لچکداری لا رہا ہے ، حماس  یوں یوں  سخت گیر موقف  کو اپنا رہی ہے۔"

نیتن یاہو نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بات چیت کو "پرسکون اور عقلمندانہ عزم" کے ساتھ جاری رکھا جانا چاہیے اور اسیروں کی واپسی کا   واحد راستہ  یہی ہے۔

قبل از وقت انتخابات کے مطالبے  کے ساتھ اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنےاور ان کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے  نیتن یاہو نے کہا، " جنگ جاری ہونے اور فتح سے  بالکل پہلے، قبل  از وقت انتخابات کےمطالبات مملکت ِ اسرائیل کو کم از کم 6 ماہ کے لیے  مفلوج کر دیں گے۔  جس کا سب سے زیادہ فائدہ حماس کو پہنچے گا۔"

نیتن یاہو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے خلاف حملے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے  اور دعویٰ کیا کہ حملے میں تاخیری کا  امریکہ کے دباؤ  سے کوئی تعلق نہیں۔

 



متعللقہ خبریں