شام: حلب ہوائی اڈے پر اسرائیل کی بمباری،درجنوں ہلاکتیں

شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حلب ہوائی اڈے پر اسرائیل اور حزب اللہ کے  جنگجووں کے درمیان حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں

2121769
شام: حلب ہوائی اڈے پر اسرائیل کی بمباری،درجنوں ہلاکتیں

شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی حزب اللہ کے پانچ ارکان سمیت 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شام کی وزارت دفاع نے کہا  ہے  کہ حلب ہوائی اڈے پر اسرائیل اور حزب اللہ کے  جنگجووں کے درمیان حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع نے  بتایا ہے کہ آج  علی الصباح ہونے والے حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ جنگجو بھی  مارے گئے  ہیں۔

قبل ازیں یہ  خبر سامنے آئی تھی کہ برطانیہ میں قائم حقوق انسانی کی شامی مشاہداتی ٹیم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حلب کے ہوائی اڈے کے قریب اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے دھماکے ہوئے۔

شامی وزارت دفاع نے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارحیت کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور سرکاری اور نجی املاک کو بھی  نقصان پہنچا ہے ۔

 یاد رہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے شام میں ایرانی نواز ملیشیا کے اڈوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اس نے شامی فوج کے فضائی دفاع اور کچھ شامی افواج کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں