حماس: نیتان یاہو کی ضد تمام بین الاقوامی تنبیہات کے لئے ایک چیلنج ہے

نیتان یاہو اپنے سیاسی عزائم تک پہنچنے کے لئے دینی حوالے استعمال کر رہے اور غزّہ میں ہماری عوام کے خلاف جاری جنگ کو ہوا دے رہے ہیں: حماس

2120009
حماس: نیتان یاہو کی ضد تمام بین الاقوامی تنبیہات کے لئے ایک چیلنج ہے

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کا رفح پر زمینی حملے کا اصرار تمام بین الاقوامی تنبیہات کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔

حماس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "نیتان یاہو اپنے سیاسی عزائم تک پہنچنے کی خاطر دینی حوالے استعمال کر رہے اور غزّہ میں ہماری عوام کے خلاف جاری جنگ کو ہوا دے رہے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتان یاہو  رفح پر حملوں کی نیت ظاہر کر کے کھُلے عام بین الاقوامی تنبیہات کو للکار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا تھا کہ "ہم رفح میں داخل ہوں گے اور یقیناً فتح یاب ہوں گے"۔

نیتان یاہو نے تورات کے عقیدے کے مطابق یہودیوں کے، دینی تہوار 'پیروم'  کے دن ایرانی شاہ آہاش ویروش  کے وزیر ہامان کو شکست دینے کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ ہم، غزّہ میں حماس کے لیڈر یحییٰ سینواری کا خاتمہ کر دیں گے۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جدید ایران یہودی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں