فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی جنگی جرم ہوگا: ماکروں

نیتین یاہو سے بات چیت میں  ماکروں نے کہا کہ  ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  فوری اور پائیدار جنگ بندی کے لیے قرار داد پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،اگر فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی کی گئی تو یہ جنگی جرم ہوگا

2119999
فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی جنگی جرم ہوگا: ماکروں

 فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے  کہا ہے کہ  فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی جنگی جرم ہوگا۔

  صدارتی محل کے مطابق، صدر ماکروں نے  اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

بات چیت میں  ماکروں نے کہا کہ  ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  فوری اور پائیدار جنگ بندی کے لیے قرار داد پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،اگر فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی کی گئی تو یہ جنگی جرم ہوگا۔

 ماکروں نے نتین یاہو پر واضح کیا کہ  غزہ کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کے لیے تمام راستے کھولے جائیں جبکہ  مقبوضہ علاقوں میں 8 ہزار ایکڑ زمین پراسرائیلی قبضہ  بھی قابل مذمت ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں