اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفی الفور فائر بندی کرے، یورپی یونین

"یورپی یونین کونسل غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال اور خاص طور پر بچوں سمیت شہریوں پر اس کے غیر متناسب اثرات اور قحط کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔"

2118753
اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفی الفور فائر بندی کرے، یورپی یونین

یورپی یونین نے غزہ کی پٹی کے لیے طویل المدت جنگ بندی کے لیے فوری طور پر "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف" کا مطالبہ کیا اور اسرائیل سے کہا کہ وہ رفح پر زمینی حملہ کرنے سے باز رہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے بیلجیئن دارالحکومت برسلز میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلقہ نشست  میں ایک مشترکہ اعلامیہ  کی منظوری دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے  نظیرشہری ہلاکتوں اور سنگین انسانی صورتحال انتہائی بیانک ہے: "یورپی یونین کونسل فوری طور پر 'انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف' کا مطالبہ کرتی ہے جو پائیدار جنگ بندی، تمام اسیروں کی غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد کی  فراہمی کا موقع دے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین کونسل غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال اور خاص طور پر بچوں سمیت شہریوں پر اس کے غیر متناسب اثرات اور قحط کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔"

اعلامیہ میں اسرائیل سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ زمینی حملے سے باز رہے جس سے رفح میں پہلے سے ہی تباہ کن انسانی صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی اور فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی فراہمی رک جائیگی۔

اعلامیہ میں علاوہ ازیں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں صورتحال کا بھی حوالہ دیا گیا ہے "یورپی یونین نے مغربی کنارے اور مشرقی القدس  میں تشدد کے فی الفور خاتمے  اور  مقدس  مقامات  تک با حفاظت رسائی کا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔  یونین نے شدت پسند مقامی  یہودیوں  کے موقف  کی سختی سے مذمت بھی کی ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں