امریکی فوج کا حوثیوں کے اسلحہ گودام پر حملہ
امریکی فوج نے حوثیوں کے اسلحہ گودام پر حملہ کیا جس میں سات میزائلوں، تین ڈرونز اور تین کنٹینرز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے
امریکی فوج نے حوثیوں کے اسلحہ گودام پر حملہ کیا جس میں سات میزائلوں، تین ڈرونز اور تین کنٹینرز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل حوثیوں کے زیر انتظام المصیرہ ٹی وی چینل نےگزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ الحدیدہ کے مغرب میں الطحیتا اور الجبانہ اضلاع کے الفازہ علاقوں پر چھ امریکی-برطانوی مشترکہ حملے کیے گئے ہیں۔
بحیرہ احمر مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے درمیان سمندر کے نیچے موجود کیبلز کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے ایک بڑا راستہ ہے جو 99 فیصد بین البراعظمی ڈیٹا منتقل کرتا ہے۔
حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی کمپنیوں کی ملکیت یا ان کے زیر انتظام یا اسرائیل سے سامان لے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
گزشتہ جمعرات کو یمن میں گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر گروپ کے حملوں میں توسیع کا اعلان کیا تھا تاکہ بحیرہ احمر کو عبور کرنے سے گریز کرنے والے اور بحر ہند میں متبادل راستے کی طرف سفر کرنے والے جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا سکے۔
واشنگٹن اس اسٹریٹجک خطے میں بحری آمدورفت سلامتی کے مقصد کے ساتھ ایک بین الاقوامی سمندری اتحاد کی قیادت کرتا ہے جس سے عالمی تجارت کا 12 فیصد گزرتا ہے۔
12 جنوری سے امریکہ اور برطانیہ نے حوثی گروپ اور اس کی نقل و حرکت کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے مقصد سے حملے شروع کیے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کے آخر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں سمندری ٹریفک اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
متعللقہ خبریں
حوثیوں کا اعلان: یافا کے ایک کلیدی ہدف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے
اس سے پہلے کہ اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا گیا ہے: یحییٰ السیری