حوثیوں نے امریکی جہازوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر دیا

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں  امریکی جہازوں کو  نشانہ بنایا گیا ہے۔

2111733
حوثیوں نے امریکی جہازوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر دیا

 یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے  بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو جنگی جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے ۔

 حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں  امریکی جہازوں کو  نشانہ بنایا گیا ہے۔

 البتہ امریکہ نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

 حوثیوں نے  غزہ پر حملوں کے جواب میں 31 اکتوبر سے  اسرائیلی کمپنیوں  سے وابستہ تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ اور بعض پر ڈرونز اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں