ترکیہ اورعراق کے مابین ترقیقاتی روڈ پراجیکٹ پر کام میں تیزی آئی ہے

مشرقی ایشیا اور خلیج فارس سے عراق کے جنوب میں بننے والی الا  فاؤ  بندرگاہ تک پہنچائے گئے سازو  سامان کوبراستہ ترکیہ یورپ پہنچایا جائے گا

2110046
ترکیہ اورعراق کے مابین ترقیقاتی روڈ پراجیکٹ پر کام میں تیزی آئی ہے

ترکیہ اور عراق کے درمیان ترقیاتی سڑک کے منصوبے پر کام میں تیزی آئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادراورال اولو نے اطلاع دی ہے  کہ دونوں ممالک ترقیاتی روڈ پروجیکٹ کے لیے باہمی دفاتر کھولیں گے۔

مشرقی ایشیا اور خلیج فارس سے عراق کے جنوب میں بننے والی الا  فاؤ  بندرگاہ تک پہنچائے گئے سازو  سامان کوبراستہ ترکیہ یورپ پہنچایا جائے گا۔

وزیر اورال اولو نے توجہ مبذول کرائی  کہ ترقیاتی روڈ منصوبے سے خطے میں نقل و حمل سہل بن جائے گی۔

نقل و حمل، جس میں کیپ آف گڈ ہوپ سے تقریباً 45 دن اور بحیرہ احمر سے تقریباً 35 دن لگتے ہیں، اس بیلٹ کی تکمیل  پر صرف 25 دنوں میں ممکن  بن سکے گی۔

منصوبے کے دائرہ کار میں 2 ہزار 88 کلومیٹر ریلوےرابطے  کے لیے 615 کلومیٹر نئی لائن کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا  ہے۔ جبکہ  1,912 کلومیٹر طویل  ہائی وے راہداری  کے لیے 320 کلومیٹر کی نئی ہائی وے  کی سرمایہ کاری کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں