اسرائیل ہماری 3 شرائط پوری کر دے اسیررہا کردیں گے: حماس

حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیے بغیر اسیروں کا تبادلہ ممکن نہیں ہے  اس کےلیے  تل ابیب انتظامیہ کو  اپنے حملے روکنا ہونگے،غزہ کےلیے امداد کا دروازہ کھولنا ہوگا اور اسرائیلی جیلوں سے 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لانا ہوگی

2104561
اسرائیل ہماری 3 شرائط پوری کر دے اسیررہا کردیں گے: حماس

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تین شرائط رکھی ہیں۔

 حماس کے  سیاسی بیورو رکن خلیل الہایہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیے بغیر اسیروں کا تبادلہ ممکن نہیں ہے  اس کےلیے  تل ابیب انتظامیہ کو  اپنے حملے روکنا ہونگے،غزہ کےلیے امداد کا دروازہ کھولنا ہوگا اور اسرائیلی جیلوں سے 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لانا ہوگی ۔

 الہایہ نے مزید کہا کہ  اسرائیل نے تا حال ہمیں امداد کی مطلوبہ رسائی، اسپتالوں ،تندوروں  اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کےلیے ضمانت نہیں دی ہے حتی خیموں کے حوالے سے بھی  اسرائیل نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے، اسرائیل ہمارے مطالبات کومستردیا دیگر بہانوں کی آڑ میں حقائق چھپانے میں مصروف ہے ۔

 واضح رہے کہ  تل ابیب انتظامیہ اور حماس کے درمیان  اسیروں کے تبادلے کےلیے قاہرہ میں گزشتہ دنوں  ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں امریکہ،قطر اور مصری حکام نے بھی شرکت کی تھی البتہ اسرائیل نے اپنا وفد روانہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں