اسرائیلی فوج کے لبنان پر فضائی حملے
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے پر اوپر تلے فضائی حملے کئے ہیں: این این اے
![اسرائیلی فوج کے لبنان پر فضائی حملے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/fc74/16d5/c93e/65c9fafeae4d5.jpg?time=1722044788)
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے پر اوپر تلے فضائی حملے کئے ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے سرحدی علاقے' تل الاوائدہ' پر اوپر تلے 2 فضائی حملے کئے ہیں۔
جنگی طیاروں نے سرحدی علاقوں 'الخیام' اور 'مارون الراس' کے خالی مکانات پر بھی فضائی حملے کئے ہیں۔
مذکورہ حملوں کی وجہ سے 80 ہزار سے زائد شہریوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر 2023 سے جاری جھڑپوں میں 188 حزب اللہ اراکین، 8 عمل موومنٹ کے اراکین، 31 لبنانی شہری اور ایک فوجی سمیت 2 لبنانی سکیورٹی اہلکار شہید اور 6 اسرائیلی شہری اور 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/81c9/1e1e/c526/66a3463c43217.jpg?time=1722044788)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز سے مشرق کی سمت میں واقع صحابے محلے میں دومکانات پر بمباری کی