اسرائیلی بربریت سے مزید 1102 فلسطینی دس دنوں میں شہید ہوئے
غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مزید 164 فلسطینیوں کو شہید اور 200 کو زخمی کیا
![اسرائیلی بربریت سے مزید 1102 فلسطینی دس دنوں میں شہید ہوئے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/d618/34aa/58ee/65c9f7b28c124.jpg?time=1722043694)
گزشتہ 10 دنوں میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں مزید 1102 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 28 ہزار 340 تک پہنچ گئی۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 129 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مزید 164 فلسطینیوں کو شہید اور 200 کو زخمی کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قوتوں نے حالیہ 10 ایام میں غزہ کی پٹی پر فضائی، بری اور بحری حملوں میں 1102 فلسطینیوں کو مار ڈالا ۔
وزارت نے زور دیا ہے کہ ملبے تلے اور سڑک کنارے لاشیں پڑی ہوئی ہیں جنہیں اسرائیلی قوتوں کی رکاوٹوں کے باعث ہیلتھ ورکرز اور سول دفاعی ٹیمیں اٹھانے سے قاصر ہیں۔
متعللقہ خبریں
![غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/81c9/1e1e/c526/66a3463c43217.jpg?time=1722043694)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں جانی نقصان میں مزید اضافہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز سے مشرق کی سمت میں واقع صحابے محلے میں دومکانات پر بمباری کی