اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا   نے  فوجی ذرائع  کے گوالے سے بتایا  ہے  کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ پر دمشق کے جنوب میں بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز نے فضائی حملے میں نشانہ بنایا

2096717
اسرائیل کا  شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے ۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا   نے  فوجی ذرائع  کے گوالے سے بتایا  ہے  کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ پر دمشق کے جنوب میں بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز نے فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " شامی فضائی  دفاعی نظام نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے آنے والے دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔

اسرائیلی حکام نے اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی فوج اور ایران کے حمایت یافتہ گروہ موجود   ہیں۔

2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اس ملک میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر گاہے بگاہے حملے کرتا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں