ممکنہ معاہدے سے نتیجہ جو بھی نکلے غزہ سے نہ فوجی نکلیں گے اور نہ ہی فلسطینی رہا ہونگے: نیتین یاہو

نتین یاہو نے کہا کہ اپنے اہداف کی رسائی تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی ، اسیروں سے متعلق ممکنہ  تبادلہ ہونے کی صورت میں بھی  غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا نہیں ہوگا  اورنہ ہی اسرائیلی جیلوں میں بند ہزاروں فلسطینی  رہا کیے جائیں گے

2095798
ممکنہ معاہدے سے نتیجہ جو بھی نکلے غزہ سے نہ فوجی نکلیں گے اور نہ ہی فلسطینی رہا ہونگے: نیتین یاہو

 اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے زیر تحویل اسیروں کی رہائی کے بدلے غزہ سے ہمارے فوجیوں کے انخلا کا کوئی سوال نہیں  پیدا ہوتا۔

 نیتین یاہو نے  مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی یہودی بستی میں موجود  بنائی ڈیوڈ عسکری اکیڈمی سے خطاب میں  اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ اسیروں کے تبادلے سے متعلق  غور کیا۔

 نتین یاہو نے کہا کہ اپنے اہداف کی رسائی تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی ، اسیروں سے متعلق ممکنہ  تبادلہ ہونے کی صورت میں بھی  غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا نہیں ہوگا  اورنہ ہی اسرائیلی جیلوں میں بند ہزاروں فلسطینی  رہا کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ،قطر اور مصرکی ثالثی  سے 28 جنوری  کو پیرس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان اسیروں کے تبادلے  اور جنگ بندی سے متعلق بات چیت کے لیے ملاقات کی گئی تھی ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں