عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیلی جوتے کی نوک پر،غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں  جاں بحق  فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 453 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 64 ہزار 487 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں،

2094281
عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیلی جوتے کی نوک پر،غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری

غزہ میں نسل کشی روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود اسرائیلی حملوں میں کمی کے بجائے مزید تیزی آگئی ہے، غزہ کے رہائشی علاقوں اور طبی مراکز پر بمباری کر کے ایک روز میں مزید 185 سے زائد فلسطینی ہلاک کر دیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ چھ روز سے خان یونس کے الامل اسپتال کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور الناصر اسپتال کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر بسام کو اغوا کرلیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں تیز بارش کے بعد سردی میں اضافہ سے بھی جنگ سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔

 دوسری جانب، اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے کارکنوں پر اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے یو این آر ڈبلیو اے کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا جبکہ آئرلینڈ اور ناروے نے فنڈنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں  جاں بحق  فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 453 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 64 ہزار 487 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں  جاں بحق  اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں