ایران: ہم، یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کی مذّمت کرتے ہیں

یہ حملے علاقے کو غیر محفوظ کر نے  اور عدم استحکام کو ہوا دینے کے علاوہ اور کسی کام نہیں آئیں گے: ناصر کنعانی

2087960
ایران: ہم، یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کی مذّمت کرتے ہیں

ایران نے، امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کے، یمن پر حملوں کی مذّمت کی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی IRNA کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے موضوع سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کنعانی نے کہا ہے کہ " ہم یمن کے مختلف شہروں پر امریکی اور برطانوی عسکری حملوں کی شدید مذّمت کرتے ہیں"۔

انہوں نے حملوں کو یمن کی خود مختاری ،زمینی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین  کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ہے کہ "یہ حملے علاقے کو غیر محفوظ کر نے  اور عدم استحکام کو ہوا دینے کے علاوہ اور کسی کام نہیں آئیں گے۔ ہمارا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ ذمہ دارانہ ردعمل اور اقدامات کے ساتھ علاقے میں جنگ اور عدم استحکام کے پھیلاو پر قابو پایا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی اور برطانوی طیاروں نے رات کے وقت یمن کے دارالحکومت صنعاء، حدیدہ  اور تائز کے بعض مقامات پر حملے کئے تھے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں حملوں کے جواب میں امریکن اور برطانوی افواج نے یمن میں حوثیوں کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں