اسرائیل: حزب اللہ کے کمانڈر 'علی حسین برجی' کو ہم نے قتل کیا ہے

برجی کو، اسرائیل فضائیہ کی طرف سے کئے گئے حملے میں، قتل کیا گیا ہے: اسرائیل مسلح افواج

2086705
اسرائیل: حزب اللہ کے کمانڈر 'علی حسین برجی' کو ہم نے قتل کیا ہے

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے لیڈروں میں سے علی حسین برجی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اسرائیل مسلح افواج کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "برجی کو ،اسرائیل فضائیہ کی طرف سے کئے گئے حملے میں، قتل کیا گیا ہے"۔

بیا ن میں کہا گیا ہے کہ "برجی اسرائیل پر، ڈرون اور مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ، حملے کروا رہا تھا۔ کل، برجی کے زیرِ انتظام  حملے میں اسرائیلی فوج کے شمالی کمانڈ آفس کو ہدف بنایا گیا ہے"۔

حزب اللہ نے بھی کل جاری کردہ بیان میں علی حسین برجی کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے شائع کردہ خبر میں کہا تھا کہ 'خربت سلم  'کے علاقے میں حزب اللہ کے کمانڈر' برجی' کی گاڑی کو  نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 جنوری کو بیروت میں حماس سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری  کو اور سوموار کے دن لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے اعلیٰ سطحی کمانڈروں میں سے 'وسام حسن طویل' کو قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں