اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے حملوں میں مزید 128 فلسطینی شہید اور 261 زخمی ہوئے

2083742
اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر89 دنوں سے جاری اسرائیل کے حملوں کے بارے میں معلومات دی گئیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے حملوں میں مزید 128 فلسطینی شہید اور 261 زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 313 اور زخمیوں کی تعداد 57 ہزار 296 ہو گئی۔



متعللقہ خبریں