اسرائیل: کوہن اور کاٹز نے وزارتیں تبدیل کر لیں

اسرائیل حکومت نے، کوہن اور کاٹز کے درمیان، وزارتوں کے تبادلے کو منظور کر لیا ہے: روزنامہ ہیرٹز

2083128
اسرائیل: کوہن اور کاٹز نے وزارتیں تبدیل کر لیں

اسرائیل حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن اور وزیر توانائی یسرائیل کاٹز نے آپس میں وزارتیں تبدیل کر لی ہیں۔

روزنامہ ہیرٹز کے مطابق اسرائیل حکومت نے، کوہن اور کاٹز کے درمیان، وزارتوں کے تبادلے کو منظور کر لیا ہے۔

اخبار کے مطابق " غزّہ پر حملوں کے دوام  کے اس حساس دور کے باوجود  وزیر اعظم نیتان یاہو نے اس سمجھوتے پر عمل کرنے اور کوہن کی وزارت اعظمیٰ کو ختم کرنے کو ترجیح دی ہے"۔

لیکوڈ پارٹی کے اندر وزارتوں کی تبدیلی کو اسمبلی کی جنرل کمیٹی  کی طرف سے بھی منظوری کی ضرورت ہے۔

حکومت کی طرف سے تاحال موضوع سے متعلق  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزّہ میں اسرائیل کی فوجی ناکامیوں کی وجہ سے حزب اختلاف اور رائے عامہ کی طرف سے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

دسمبر 2022 میں اسرائیل میں حکومت بننے کے دوران ایک ہی پارٹی سے منتخب ہونے والے 2 وزراء کے درمیان ایک ایک سال کے وقفے سے عہدوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

فیصلے کی رُو سے کوہن کی ایک سالہ وزارت اعظمیٰ کے بعد دوسرے اور  تیسرے سال میں وزارت  کی کاٹز کو منتقلی طے کی گئی تھی۔ حکومت  کے اقتدار میں رہنے کی صورت میں 2026 میں کوہن دوبارہ وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیں گے۔



متعللقہ خبریں