لبنان کے جنوب میں اسرائیلی اشتعال انگیزی بند نہ ہوئی تو پورے علاقے میں جنگ چھِڑ جائے گی: میکاتی

اگر لبنان کے جنوب میں اسرائیلی اشتعال انگیزی جاری رہی تو پورے علاقے میں وسیع پیمانے کی جنگ شروع ہو سکتی ہے: وزیر اعظم نجیب میکاتی

2082167
لبنان کے جنوب میں اسرائیلی اشتعال انگیزی بند نہ ہوئی تو پورے علاقے میں جنگ چھِڑ جائے گی: میکاتی

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی نے کہا ہے کہ" اگر لبنان کے جنوب میں اسرائیلی اشتعال انگیزی جاری رہی تو پورے علاقے میں وسیع پیمانے کی جنگ شروع ہو سکتی ہے"۔

لبنان وزارت اعظمیٰ دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق میکاتی نے دارالحکومت بیروت میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ لبنان کے جنوب کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے۔

میکاتی نے کہا ہے کہ علاقے میں ا سرائیلی حملے بند ہو جانے چاہیئں۔ اگر اسرائیلی اشتعال انگیزی جاری رہی تو حالات نہایت خراب ہو سکتے اور پورے علاقے میں وسیع پیمانے کی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

میکاتی نے اسرائیلی حملوں کے خاتمے کے لئے شدید ترین دباو ڈالنے کی بھی اپیل کی ہے۔

غزّہ کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "پہلے فائر بندی اور اس کے بعد دو حکومتی حل اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق کی واپسی  کے موضوعات پر مذاکراتی عمل شروع کیا جانا چاہیے"۔

تاہم کیمرون نے کہا ہے کہ غزّہ کی جھڑپوں کا، لبنان  وہاں سے بحیرہ احمر اور وہاں سے پوری دنیا میں، پھیلاو دنیا کی غیر محفوظ فضاء میں مزید شدت پیدا کر دے گا۔

کیمرون نے، تناو کے سدّباب کی خاطر صرف کردہ کوششوں پر وزیر اعظم  نجیب میکاتی کا شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں