اسرائیل: ہم ایک اور انسانی  وقفے پر تیار ہیں

اسرائیل، یرغمالیوں کی رہائی کے لئے، کسی نئے انسانی وقفے اور اضافی انسانی امداد کی فراہمی پر تیار ہے: اسحاق ہرزوگ

2078708
اسرائیل: ہم ایک اور انسانی  وقفے پر تیار ہیں

اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی خاطر غزّہ کی جھڑپوں میں ایک اور انسانی  وقفہ دینے پر تیار ہیں۔

اسرائیل میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات میں ہرزوگ نے ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔

ہرزوگ نے، غزّہ میں زیادہ تر بچوں اور عورتوں پر مشتمل 20 ہزار کے قریب انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے، حملوں کے بارے میں دعوی کیا ہے کہ ہم غزّہ کے عوام سے نہیں حماس کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں اور علاقے میں انسانی امداد میں اضافے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے وسیلے سے یومیہ 100 سے 125 امدادی ٹرالر غزّہ میں داخل ہوئے ہیں اور اس  تعداد کو 3 گنا کیا جا سکتا ہے۔

ہرزوگ نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے نئے سمجھوتے کے امکان کا بھی ذکر کیا اور کہا ہے کہ "میں اس حقیقت کا اعادہ کر سکتا ہوں کہ اسرائیل، یرغمالیوں کی رہائی کے لئے، کسی نئے انسانی وقفے اور اضافی انسانی امداد کی فراہمی پر تیار ہے"۔

ہرزوگ کے بیان کے بعد جاری کردہ پیغام میں حماس نے کہا ہے کہ "ہم، اسرائیلی حملوں کے دوران، یرغمالیوں کا تبادلہ نہیں کریں گے لیکن حملے روکنے کے لئے ہر طرح کے اقدام پر تیار ہیں۔ جب تک صیہونی جارحیت حتمی اختتام  پر نہیں پہنچ جاتی مذاکرات نہیں ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں