اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی وقفے کی میعاد بڑھا دی گئی

اس وقفے کے دوران  اسرائیلی جیلوں سے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہائی ملی جبکہ غزہ سے دس اسرائیلیوں اور چار تھائی باشندوں کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا

2070661
اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی وقفے کی میعاد بڑھا دی گئی

 اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں انسانی وقوف کی میعاد پر مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے البتہ فوج نے یہ نہیں بتایا کہ انسانی وقفے میں اضافہ کتنے روز کا ہوگا ۔

 اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ  ثالثی کی کوششوں میں اسیروں کی رہائی کا سلسلہ اور  مطابقت کی شرائط کے تحت  آپریشنز میں وقفہ دینے کا عمل جاری رہے گا۔

 دوسری جانب حماس نے بھی اس وقفے کی میعاد  کو مزید  ایک دن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے مصالحتی ملک قطر نے بھی ایک بیان میں اس اضافے کی تصدیق کی ہے۔

 اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں وقفے کےلیے جاری جنگ بندی کا چھٹا اور آخری روز  اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

 اس وقفے کے دوران  اسرائیلی جیلوں سے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہائی ملی جبکہ غزہ سے دس اسرائیلیوں اور چار تھائی باشندوں کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا ۔

 اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے تبادلے کے تحت 24 نومبر کو  چار روزہ وقوف کا اعلان کیا  گیا تھا جس میں بعد ازاں دو دن کا  مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں