ایرانی وزیر خارجہ بیروت میں،حزب اللہ کےلیڈر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ  کے ساتھ فلسطین ،لبنان اور دیگر علاقائی  صورتحال پر غور کیا ہے

2068052
ایرانی وزیر خارجہ بیروت میں،حزب اللہ کےلیڈر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ  کے ساتھ فلسطین ،لبنان اور دیگر علاقائی  صورتحال پر غور کیا ہے ۔

 حزب اللہ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ ان کے ہمراہی وفد نے  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے  لیڈر حسن نصر اللہ  سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات میں  فلسطین اور لبنان سمیت  دیگر علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا  اس کے علاوہ  اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں وقفے کی بحالی کے لیے کی گئی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بعد ازاں وزیر خارجہ نے  بیروت میں  لبنانی پارلیمانی اسپیکر  نجیب میکاتی ،فلسطینی اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النہالہ اور حماس کے عرب اور اسلامی دنیا  کے شعبہ تعلقات کے صدر خلیل الہایہ سے بھی ملاقات کی ۔

 

 



متعللقہ خبریں