قطر: غزّہ میں انسانی وقفے کے آغاز کا اعلان آئندہ اوقات میں کیا جائے گا

غزّہ میں انسانی وقفہ کب شروع ہو گا اس کا اعلان آئندہ اوقات میں کیا جائے گا: قطر

2067796
قطر: غزّہ میں انسانی وقفے کے آغاز کا اعلان آئندہ اوقات میں کیا جائے گا

قطر نے کہا ہے کہ غزّہ میں انسانی وقفے کے آغاز کے وقت کا اعلان آئندہ اوقات میں کیا جائے گا۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی QNAکے لئے جاری کردہ بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان طے کئے گئے انسانی وقفہ سمجھوتے کی تفصیلات پر قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری مذاکرات مثبت شکل میں جاری ہیں۔

انصاری نے کہا ہے کہ طے شدہ اتفاق رائے کا اطلاق شروع ہونے کا اعلان آئندہ اوقات میں کیا جائے گا۔ انسانی وقفے کو جلد از جلد شروع کرنے اور فریقین کو اس کا پابند کرنے کے لئے مصر اور امریکہ کی کوششوں سے کاروائیوں جاری ہیں۔

اس دوران اسرائیل قومی سلامتی کونسل کے سربراہ تساحی ہنغبی نے کہا ہے کہ ہم، انسانی وقفے کے دوران متوقع، قیدیوں کا تبادلہ جمعے کے دن سے پہلے شروع نہیں کریں گے۔

ہنغبی نے کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ طے شدہ سمجھوتے کے مطابق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔ اسرائیلی فریق  نے50 اسرائیلی قیدیوں کی وصولی کا اور حماس  نے اس  کے بدلے 150 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں