اسرائیل کے غزہ ہسپتال پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA میں شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری سے سینکڑوں افراد کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس گھناؤنے قتل عام کے بعد ایک روزہ عام ہڑتال کی گئی ہے

2052599
اسرائیل کے غزہ ہسپتال پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
almanya filistin protesto.jpg
abd-protesti-filistin.jpg
urdun filistin protesto.jpg
israil-gazze hastane saldiri.jpg

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے اسپتال پر حملے ک جس کے نتیجے میں   500 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس  میں ایک روزہ عام ہڑتال کی گئی  ہے۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA میں شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری سے سینکڑوں افراد کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس گھناؤنے قتل عام کے بعد ایک روزہ عام ہڑتال کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی کال پر کی جانے والی ہڑتال میں مغربی کنارے اور مشرقی القدس  میں یونیورسٹیوں، بینکوں اور کام کی جگہوں سمیت تمام ادارے اور تنظیمیں اس ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق   ہڑتال، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی حصہ لیا، زندگی کے تمام شعبوں کو مفلوج کررکے رکھدیا ہے۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہسپتال پر حملے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے اعلان کردہ 3 روزہ سوگ کی وجہ سے سرکاری اداروں میں فلسطین  کے پرچم کو سرنگوں کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں دارالحکومت رام اللہ، نابلس اور جنین میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسپتال پر اسرائیل کے حملے کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے بھی اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے مارچ کرکے اسپتال حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

فلسطینیوں نے اسرائیل سے اس کے جنگی جرائم کی سزا کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت بند کرنے اور مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اردن میں سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین نے اسرائیل  سے اپنے حملوں کو روکنے اور  ہنگامی انسانی اور طبی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت  دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں اور امریکی صدر جو بائیڈن کے اردن کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مداخلت  کرتے ہوئے  انہیں سفارتخانےجانے سے روک دیا ہے۔

امریکہ میں، سینکڑوں لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے اور "آزاد فلسطین" اور "غزہ زندہ باد" کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے فلسطینی زمینوں پر اسرائیل کا قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے علاقے  نیوکلن میں پولیس نے  غزہ میں ہسپتال پر حملے کے بعد فلسطین کی حمایت کا مظاہرہ کر نے کے خواہاں   مظاہرین کے خلاف مداخلت کی ہے۔

تقریباً 1,000  افراد  تاریخی برانڈنبرگ گیٹ کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ کے الاہیلی بیپٹسٹ ہسپتال پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد منتشر ہو گئے۔

غزہ کے الاہیلی  بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کے حملے میں 500 فلسطینی جان بحق ہوچلے ہیں۔



متعللقہ خبریں