اسرائیل کا دنیا کی نظروں کے سامنے قتلِ عام کا سلسلہ جاری

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ الاحلی بیپٹسٹ ہسپتال کو نشانہ بنانے والی بمباری میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں

2052444
اسرائیل کا دنیا کی نظروں کے سامنے قتلِ عام کا سلسلہ جاری

اسرائیل نے دنیا کی نظروں کے سامنے  ایک اور قتلِ عام کیا ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق غزہ میں الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 500 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ الاحلی بیپٹسٹ ہسپتال کو نشانہ بنانے والی بمباری میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

جان کی بازی ہارنے والوں میں زیادہ تر بچے، بچوں اور خواتین شامل ہیں۔

"بیپٹسٹ ہسپتال کا قتل عام  بالکل انوکھا اور ناقابل بیان ہے۔ القدرہ  نے کہا کہ غزہ میں صحت کی سہولیات ختم ہونے والی ہیں اور چند گھنٹوں کے بعد  علاج کی سہولیات درحقیقت ختم ہو چکی ہوں گی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ادھر فلسطین نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ میں الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال کو نشانہ بنانا ’جنگی جرم‘ ہے۔

وزارت خارجہ کے فیس بک اکاؤنٹ پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں جاری کردہ   بیان  میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں الاہلی  بیپٹسٹ ہسپتال کو نشانہ بنا کر ایک "جنگی جرم" کا ارتکاب کیا  جو  انسانیت کے خلاف بھی جرم ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ اور نصرت پناہ گزین کیمپ اور یرموک اور زیتون کے محلوں پر فضائی اور سمندری حملے کیے ہیں۔ شمالی غزہ میں مکانات پر فضائی حملوں میں تقریباً 30 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق   نصرت پناہ گزین کیمپ میں ایک بیکری کو نشانہ بنایا گیا اور اس حملے میں کم از کم 2 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا گیا کہ جس بیکری کو نشانہ بنایا گیا وہ دوسرے علاقوں سے کیمپ میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کے لیے بریڈ   تیار کر رہی تھی۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس پر ہونے والے حملوں میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر " طونِ اقصیٰ  " کے نام سے ایک جامع حملہ کیا ہے اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں