اسرائیلی فوجیوں کے مغربی کنارے میں حملے،28 افراد ہلاک

فلسطینی امور صحت نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ مقبوضہ  علاقوں میں حملوں میں اب تک اٹھائیس  افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہو چکے ہیں

2049952
اسرائیلی فوجیوں کے مغربی کنارے میں حملے،28 افراد ہلاک

اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاریوں کے  مغربی  کنارےپر حملوں میں اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی امور صحت نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ مقبوضہ  علاقوں میں حملوں میں اب تک اٹھائیس  افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہو چکے ہیں۔

 اسرائیلی فوج  نے  مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن میں آج صبح چھاپےمارے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس چھاپے میں اصلی اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں،بعد ازاں  علاقے میں موجود کشیدگی  مسلح جھڑپ میں بدل گئی۔

اسرائیلی قوتوں نے  شہر سے نکلنے سے قبل حماس تحریک کے ایک لیڈر  خالد  الحج کو گرفتار بھی کر لیا۔

 



متعللقہ خبریں