سعودی عرب کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی
دارالحکومت ریاض کے ایک ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی، عمارت کے اطراف میں کھڑی 9 گاڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں
2044659

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔
آگ کی وجہ سے عمارت کے اطراف میں کھڑی 9 گاڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
بطور حفظ ما تقدم علاقے کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔