جنونی یہودی "یوم کفارہ" کی آڑ میں مسجد اقصی کی بے حرمتی جاری رکھے ہوئے ہیں

درجنوں جنونی یہودیوں نے صبح کے اوقات سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں گروہوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

2041793
جنونی یہودی "یوم کفارہ" کی آڑ میں مسجد اقصی کی بے حرمتی جاری رکھے ہوئے ہیں

اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں درجنوں جنونی یہودیوں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا۔

جنونی یہودی24-25 ستمبر پر محیط "یوم کفارہ" کے بہانے الاقصیٰ پر اپنے  دھاوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق درجنوں جنونی یہودیوں نے صبح کے اوقات سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں گروہوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی پولیس نے چھاپے کے دوران مسجد اقصیٰ کے صحن میں ایک فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔

جنونی یہودی گروہوں نے "یوم کفارہ" کے موقع پر مسجد اقصیٰ   میں جانے کے عمل  کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل میں لاکھوں یہودی 24-25 ستمبر کو "یوم کفارہ" مناتے ہیں، جو کہ یہودیوں کے لیے سب سے مقدس مذہبی  تہوارہے ۔

گزشتہ روز بھی  317 جنونی یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں گروہوں کی شکل میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا تھا۔

 



متعللقہ خبریں