سعودی عرب سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  نے سعودی فرماں روا  سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا پیغام دیا ہے

2037543
سعودی عرب سے  تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  نے سعودی فرماں روا  سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا پیغام دیا ہے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی SPA  کے مطابق، ایران کے ریاض میں متعین سفیر علی رضا عنائیتی نے  ایرانی صدر رئیسی  کا سعودی فرماں رواں اور ولی عہد  سمیت نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی کو خصوصی پیغام پہنچایا ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس پیغام میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں  فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

 سعودی  نائب وزیر خارجہ  خارجی اور  سفیر عنائیتی نے  بات چیت میں دو طرفہ تعلقات  کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات  سے متعلقہ امور  پر غور بھی کیا ۔

 



متعللقہ خبریں