یہودی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں برقع گاؤں کے مغرب اور شمال مغرب میں چھاپے مارے۔

2020630
یہودی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان  ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے راملہ کے برقع گاؤں میں یہودی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں برقع گاؤں کے مغرب اور شمال مغرب میں چھاپے مارے۔

آباد کار اپنے ساتھ جانور  بھی لائے تھے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ علاقے میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے ایک بستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اس تنازعہ میں ایک فلسطینی کی موت اس وقت ہوئی جب فلسطینی دیہاتیوں نے یہودی آباد کاروں کو پیچھے ہٹانا چاہا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ یہودی آباد کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا فلسطینی جمال متان تھا۔

متان کے قتل پر جاری کیے گئے تعزیتی پیغام میں حماس نے فلسطینیوں سے یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک تحریری بیان میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے برقع گاؤں میں معصوم فلسطینیوں پر کیے گئے مسلح اور منظم حملوں کی مذمت کی ۔

متعللقہ خبریں