اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی جان بحق

فلسطینی سرکاری ایجنسی WAFA کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ 18 سالہ محمود ابو سیان اسرائیلی فوجیوںکی جانب سے  تلکرم میں کیمپ پر چھاپے کے دوران فائرنگ کیے جانے کے دوران  سر  سے  زخمی ہوگیاجہاں اسے  ابو شان ہسپتاللے جایا گیا لیکن   وہ راستے ہی میں   دم توڑ گیا

2020197
اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران  ایک فلسطینی  جان بحق

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر تلکرم پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی سرکاری ایجنسی WAFA کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ 18 سالہ محمود ابو سیان اسرائیلی فوجیوںکی جانب سے  تلکرم میں کیمپ پر چھاپے کے دوران فائرنگ کیے جانے کے دوران  سر  سے  زخمی ہوگیاجہاں اسے  ابو شان ہسپتاللے جایا گیا لیکن   وہ راستے ہی میں   دم توڑ گیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کیمپ پر چھاپے کے بعد درجنوں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور فوجیوں نے گولیوں اور آنسو گیس کے شیل استعمال کیے۔

اسرائیلی فورسز، جو مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اکثر گھروں پر چھاپے مارتی ہیں، فلسطینیوں کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے رہی ہیں۔ وقتاً فوقتاًاسرائیلی فوجیوں کے چھاپوں  کے موقع پر  فلسطینی باشندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں