سعودی عرب نے 12 ممالک کے لیے اسٹیکر ویزہ ختم کر دیا

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق پاسپورٹ پر ویزا اسٹکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوگی جبکہ اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے

2017757
سعودی عرب نے 12 ممالک کے لیے اسٹیکر ویزہ ختم کر دیا

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کا آغاز کردیا۔

خبرکے مطابق، سعودی عرب کا ای  ویزا اب پاسپورٹ پر اسٹکر کے بجائے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی  ہوائی اڈوں  کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق پاسپورٹ پر ویزا اسٹکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوگی جبکہ اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔

ویزا کے نئے نظام کا  پاکستان میں 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر2023 نفاذ کیا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ کے لیے  پاسپورٹ پر اسٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔

پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم 7 ممالک میں نافذ کیا گیا تھا جس ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن شامل تھے۔



متعللقہ خبریں