اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،تین فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ  مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ان تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی

2015743
اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،تین فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ  مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ان تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں تینوں افراد کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اسرائیل کے عسکری ریڈیو نے کہا کہ وہ مارے گئے ہیں جس کی تصدیق فلسطینی امور صحت نے بھی کیا ہے۔

فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی سپاہیوں نے مارے جانے والے فلسطینیوں کی کار سے تین M-16 رائفلیں، ایک بندوق، کارتوس اور دیگر فوجی سامان برآمد کیا۔

دریں اثنا،  اسرائیلی فوجیوں میں سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں