جینن دہشتگردی کا گڑھ ہے،آپریشن جاری رہے گا: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نے  کہا کہ جینین دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے لہذا ہماری فوج اور کمانڈوز جینین میں اپنا مشن جاری رکھِیں گے

2006695
جینن دہشتگردی کا گڑھ ہے،آپریشن جاری رہے گا: نیتین یاہو

اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور نو ہلاک ہوگئے۔

 فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی اور بتایا کہ جنین اور البرییہ میں اسرائیلی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ  خصوصی  قوتوں نے کل شام شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن کے بعد جنین میں بھی متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  آج  اسرائیل نے جنین شہر اور کیمپ کی طرف مزید کمک روانہ کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جنین کے قریب المقیبلہ میں کئی ٹینک موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تقریباً 1000 اسرائیلی فوجی فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کہ کہنا ہے کہ اس کی فوجیں جنین کیمپ پر قبضے کے لیے نہیں ، بلکہ ایک حفاظتی کارروائی کے لیے داخل ہوئیں، اور انھوں نے وہاں دھماکہ خیز مواد دریافت کیا ہے جو اسرائیلی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے جمع کیا گیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنین میں آپریشن فلسطینی  انتظامیہ کے خلاف نہیں تھا

فلسطینی  صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف صہیونی  قوتوں کے بڑے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ سلامتی روابط معطل کر دیے ہیں۔

صدرعباس نے یہ فیصلہ فلسطینی انتظامیہ کے دیگر رہنماوں  کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا ہے۔

انھوں نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے واقعات کے دوران میں اسرائیل کے ساتھ روابط کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ  مغربی کنارے اور جینن پر فضائی و بری حملے  حسب ضرورت جاری رہیں گے۔

امریکی یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ایک استقبالیے  کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے  کہا کہ جینین دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے لہذا ہماری فوج اور کمانڈوز جینین میں اپنا مشن جاری رکھِیں گے۔

 دریں اثنا، فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ جھڑپوں کی وجہ سے 500 سے زیادہ خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپ چھوڑ گئے ہیں



متعللقہ خبریں