فلسطینی سر زمین پر اسرائیل بستیوں کی تعمیر سے باز رہے: عرب لیگ

سیکریٹری جنرل احمد ابولیث نے مغربی کنارے میں ہزاروں بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر حکومت اسرائیل کو متنبہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دو ریاستی نظریئے کو نقصان پہنچا رہا ہے

1999148
فلسطینی سر زمین پر اسرائیل بستیوں کی تعمیر سے باز رہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے  مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں بستیوں کی تعمیر کے خلاف  خبردار کیا ہے۔

عرب لیگ نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل احمد ابولیث نے مغربی کنارے میں ہزاروں بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر حکومت اسرائیل کو متنبہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خود مختار فلسطینی ریاست کی سر زمین پر نئی بستیوں کی تعمیر  دو ریاستی نظریے کی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کے مترادف ہے ، ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دو ریاستی نظریے کے حق میں اسرائیل کی ایسی پالیسیوں پر اس کی سر زنش کرے۔

بتایا گیا ہے کہ  ایسی کوششوں سے ہر گزرتے روز  فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین  کسی معاہدے یا بحالی امن کی کوششوں کا امکان معدوم ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں